12 اگست 2015 - 17:40
انقلاب کے دشمنوں سے مقابلے کے لئے ایرانی فوج مکمل تیار

ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس مرکز کے سربراہ نے دشمن سے مقابلے کے لئے ایران کی مسلح افواج کی آمادگی کو اس مرکز کی طاقت کی علامت قرار دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس مرکز کے سربراہ نے دشمن سے مقابلے کے لئے ایران کی مسلح افواج کی آمادگی کو اس مرکز کی طاقت کی علامت قرار دیا ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خاتم الانبیا (ص) ایئر ڈیفنس مرکز کے سربراہ بریگیڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نے بدھ کے روز کہا کہ خاتم الانبیا (ص) ایئر ڈیفنس مرکز اسلامی انقلاب کے دشمنوں کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے- انہوں نے کہا کہ آج ایران اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اینٹی ایئر کرافٹ میزائل اور دشمن کا پتہ لگانے والے جدید ریڈاروں کا مالک ہے- بریگیڈیر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا کہ آج اسلامی انقلاب کے دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت و توانائی کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲